اشتہار

دنیا بھر میں رمضان کی 27 ویں شب، حرمین شریفین میں 25 لاکھ افراد کا روح پرور اجتماع

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان سمیت دنیا بھر میں رمضان المبارک کی 27 ویں شب پر پرنور اجتماعات ہوئے حرمین شریفین میں 25 لاکھ سے زائد افراد کا روح پرور اجتماع ہوا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان سمیت دنیا بھر میں رمضان کی ستائیسویں شب کے پر نور اجتماعات ہوئے۔ مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں 25 لاکھ سے زائد نے نماز تراویح ادا کی اور برکات سمیٹیں۔

اس موقع پر مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کی سڑکیں نمازیوں سے بھر گئیں۔ مسجد الحرام میں لاکھوں فرزندان اسلام نے بارگاہ خداوندی میں گڑ گڑا کر گناہوں کی معافی مانگی اور دنیا میں امن و سلامتی کے لیے دعائیں کی گئیں۔

- Advertisement -

حرمین شریفین کے امور کی نگرانی کرنے والے ادارے کے مطابق مسجد الحرام میں زائرین عمرہ اور نمازیوں کے لیے 118 گیٹس بنائے گئے تھے جن میں 3 گیٹس عمرہ زائرین جبکہ 68 سے نمازیوں کو داخلے کی اجازت تھی۔ مسجد الحرام کے 50 دروازوں کو ایمرجنسی کے لیے مخصوص کیا گیا تھا جبکہ 40 اندرونی دروازے بنائے گئے تھے۔

 

ادارے کی جانب سے زائرین کو آمد ورفت میں سہولت فراہم کرنے کے لیے 5 ہزار ریگولراور 3 ہزار الیکٹرک گاڑیاں اوربسیں فراہم کی گئیں۔ مسجد الحرام میں 4 ہزار ورکرز نے صفائی کے فرائض انجام دئیے۔ مسجد الحرام کی صفائی کے لیے 15 ہزار لیٹر جراثیم کش محلول کا استعمال کیا گیا۔

 

مسلمانوں کے قبلہ اول مسجد اقصی میں بھی لاکھوں فرزندان توحید نے عبادات کیں۔
پاکستان میں بھی ہر شہر اور قصبے میں ستائیسویں شب کے روح پرور اجتماعات ہوئے اور لوگوں نے شب قدر کی تلاش میں رات بھر عبادت کی۔ مساجد اور گھروں میں خصوصی نوافل ادا کیے گئے۔ کئی مقامات پر اجتماعی سحری کے انتظامات بھی کیے گئے تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں