تازہ ترین

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

ملک سے کرپشن کا خاتمہ، شاہ خرچیوں میں کمی کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے...

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

کراچی میں 3 رکنی ڈکیت گینگ سرگرم، ایک ہی دن میں کئی شہریوں کو لوٹ لیا

کراچی کے علاقے ملیر میں تین رکنی ڈکیت گینگ سرگرم ہے جس نے ایک ہی دن میں جنرل اسٹور اور کئی شہریوں کو لوٹ لیا۔

ڈکیت گینگ نے قائد آباد میں جنرل اسٹور اور بھینس کالونی لبیر اسکوائر میں شہریوں کو لوٹا۔ اے آر وائی نیوز کو حاصل ہونے والی سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزمان کے چہرے واضح طور پر دیکھے جا سکتے ہیں۔

دوسری جانب قائد آباد بسم اللہ بیکری پر بچوں کے سامنے ڈکیتی کی واردات ہوئی جہاں وہی تین ملزمان دن دیہاڑے ہزاروں روپے کیش لوٹ کر فرار ہوگئے جبکہ گرمی سے بے حال ایک ملزم جوس کا ڈبہ بھی نکال کر چلا گیا۔

واردات آج دوپہر 11 مارچ کو ڈیڑھ بجے کے قریب کی گئی۔ ویڈیو میں تینوں ملزمان کے چہرے پہچانے جا سکتے ہیں۔

فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے ایک نے پستول نکالی دوسرا کاونٹر میں داخل ہوا جبکہ تیسرا ملزم دروازے پر کھڑا ہو کر پہرہ دیتا رہا۔ اندر گھسنے والے ملزم نے کیش جمع کرنا شروع کیا، ملزمان نے پہلے اوپر والا پھر نیچے والا دراز خالی کیا۔

کاونٹر پر موجود دونوں دکانداروں کی تلاشی بھی لی۔ واردات کے دوران گاہک بچہ اپنے دودھ کی تھیلی مانگتا رہا۔ ملزمان کے جاتے ہی دکاندار نے بچے کو دودھ تھمایا۔

Comments

- Advertisement -