اشتہار

مردان میں ایک ہی خاندان کے 3 افراد کا قتل

اشتہار

حیرت انگیز

صوبہ خیبر پختونخوا میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے 3 افراد کو قتل کردیا ہے جن کا تعلق ایک ہی خاندان سے بتایا جاتا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق فائرنگ کا یہ واقعہ مردان میں کاٹلنگ کے علاقے بابوزئی میں پیش آیا ہے جہاں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے تین افراد کو قتل کردیا ہے۔

فائرنگ کی اطلاع ملتے ہیں قانون نافذ کرنے والے ادارے اور ریسکیو اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور لاشوں کو اسپتال منتقل کیا گیا۔

- Advertisement -

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ جاں بحق افراد میں ماں، بیٹا اور بہن شامل ہیں۔

فائرنگ کی وجوہات کا اب تک پتہ نہیں چل سکا ہے۔ قانون نافذ کرنے والے ادارے واقعے کی تفتیش کر رہے ہیں اور ملزمان کی تلاش بھی جاری ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں