تازہ ترین

گھر میں آتشزدگی سے 4 کمسن بچے جھلس کر جاں بحق

سندھ کے ضلع سانگھڑ کے علاقے اچھڑوتھر میں گھر میں خوفناک آگ لگنے سے 4 کمسن بچے جھلس کر جاں بحق ہوگئے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ آتشزدگی میں جاں بحق ہونے والے بچے آپس میں بہن بھائی تھے، حادثے میں کا والد زخمی ہوا جسے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

افسوسناک حادثے میں گھر کا سامان اور اناج جل گیا جبکہ متعدد بکریاں بھی جھلس کر ہلاک ہوئیں۔ جائے وقوعہ پر امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

ایسا ہی ایک افسوسناک واقعہ 7 جنوری کو کراچی کے علاقے قصبہ میانوالی کالونی میں پیش آیا تھا جہاں گھر کے اندر آگ لگنے سے 3 بچے جھلس کر جاں بحق وہگئے تھے۔

گھر میں آگ لگنے کی اصل وجہ معلوم نہ ہو سکی تھی۔ تینوں بچوں کی جھلسی ہوئی لاشیں نکال کر قانونی کارروائی کیلیے اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ جاں بحق ہونے والوں میں 5 سالہ عظمیٰ، 6 سالہ اقصیٰ اور 7 سالہ محمد شامل تھا۔

علاقہ مکینوں کا کہنا تھا کہ گھر کے پاس نشے کے عادی افراد اکثر آگ جلاتے تھے، رات کے اوقات میں منشیات فروشوں کارندے بھی علاقے میں موجود ہوتے ہیں، مبینہ طور پر نشے کے عادی افراد کی لگائی گئی آگ گھر تک پھیلی، کچھ بچے آگ لگتے ہی گھر سے باہر نکل آئے اور 3 بچے اندر ہی سوتے رہ گئے۔

Comments

- Advertisement -