اشتہار

بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن ، 4 دہشت گرد ہلاک

اشتہار

حیرت انگیز

ہوشاب : سیکیورٹی فورسز نے ہوشاب میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 4 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا جبکہ اسلحہ اور گولہ بارود کا ذخیرہ بھی برآمد کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ بلوچستان میں ہوشاب کے علاقے تلسر میں ایم ایٹ شاہراہ پر دیسی ساختہ بم نصب کرنے، سیکیورٹی فورسزاور شہریوں پر فائرنگ کے واقعات میں اضافہ کے بعد دہشت گردوں کی ٹھکانے کا سراغ لگایا گیا۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاعات پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا ، آپریشن دہشت گردوں کے ٹھکانے پر کیا گیا۔

- Advertisement -

ترجمان کا کہنا تھا کہ آپریشن کے دوران دہشت گردوں نے سیکیورٹی فورسزکونشانہ بنایا، جس پر فورسز کی جوابی فائرنگ میں چار دہشت گرد مارے گئے۔

آئی ایس پی آر نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز نے اس دوران دیسی ساختہ بموں سمیت اسلحہ اور گولہ بارود کا ذخیرہ بھی برآمد کر لیا۔

یاد رہے رواں ماہ کے آغاز میں سیکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 2 خودکش حملہ آوروں سمیت 11 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں