بدھ, مارچ 26, 2025
اشتہار

پی ٹی آئی کا کراچی بلدیاتی انتخابات میں 70 فیصد یوسیز جیتے کا دعویٰ

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے کراچی کے بلدیاتی الیکشن میں 70 فیصد یونین کونسلز جیتے کا دعویٰ کر دیا ہے۔

رہنما پی ٹی آئی و سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے اپنے ایک بیان میں بتایا کہ ہم کراچی میں 70 فیصد یوسیز جیتے ہیں، کل اپنا میئر نامزد کریں گے۔

عمران اسماعیل نے کہا کہ کل رات بیلیٹ پیپرز چوری ہوئے ویڈیوم وجود ہیں، اس انتخاب کو چوری کرنے کی کوشش نہ کی جائے، عوامی مینڈیٹ چوری ہوا تو کراچی بند کرنے کی طاقت رکھتے ہیں۔

سابق گورنر سندھ نے کہا کہ انتخابات ہوگئے ہیں جس کو مینڈیٹ ملا اسی کو میئر شپ ملنا چاہیے، اس بار لوگ گھروں سے کم نکلے، ایک وجہ تو سردی ہے جبکہ دوسری غیر یقینی صورتِ حال قائم کی گئی۔

ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن نے کہا کہ غیر یقینی صورتِ حال کی وجہ سے الیکشن کی گہما گہمی نہیں ہو سکی، کراچی کے عوام کو خوشخبری دیناچا ہتا ہوں آپ الیکشن جیت چکے ہیں، جس بھروسے کے ساتھ ووٹ کیا ہم مایوس نہیں کریں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں