منگل, دسمبر 10, 2024
اشتہار

’پہلے اپنے گریبان میں جھانکیں پھر کسی کو کچھ کہیں‘

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: قومی ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے ناقدین کو کرارا جواب دے دیا۔

قومی ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے اپنی تصویر پر تبصرہ کرنے والوں کو جواب دیا۔

وسیم اکرم نے کہا کہ میں نے دو، تین دن قبل ایک تصویر لگائی تھی جس پر لوگوں نے کہا کہ آپ بوڑھے کیوں نہیں ہوتے، کچھ لوگوں نے کہا کہ آپ موٹے ہوگئے ہیں۔

- Advertisement -

سابق کپتان نے کہا کہ میں نے لوگوں کی پروفائل دیکھی ہے ان کا منہ بڑے پتیلے جیسا ہے، پہلے اپنے گریبان میں جھانکیں پھر کسی کو کچھ کہیں، میں درخواست کرتا ہوں کہ کمنٹ کرنے سے پہلے ایک مرتبہ آئینہ دیکھ لیا کرو۔

وسیم اکرم کے اس جواب پر مداحوں کی جانب سے ملے جلے تبصرے کیے جارہے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں