عمرکوٹ: سندھ میں مبینہ طور پر ووٹ نہ دینے پر پی پی امیدوار ہینڈ پمپ اکھاڑ کر لے گیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق سندھ کے شہر عمر کوٹ میں بلدیاتی انتخابات سے چند دن قبل لگایا ہینڈ پمپ پی پی امیدوار ووٹ نہ دینے پر اکھاڑ کر لے گیا۔
عمر کوٹ کے علاقے چھور ٹاؤن کمیٹی کے ایک گاؤں میں بلدیاتی انتخابات سے پہلے ہینڈ پمپ لگایا گیا تھا۔
ذرائع کے مطابق الیکشن میں شکست پر امیدوار نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ہینڈ پمپ اکھاڑا۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ علاقہ مکینوں نے پی پی امیدوار کو ہینڈ پمپ اکھاڑنے سے روکا بھی لیکن وہ ہتھوڑے مار کرکے اسے اکھاڑ کر لے گیا۔
واضح رہے کہ سندھ میں پہلے مرحلے میں بلدیاتی انتخابات کو اتحادی جماعتوں نے بھی مسترد کردیا ہے اور پیپلزپارٹی کے خلاف احتجاج کا اعلان کیا ہے۔