تازہ ترین

’توشہ خانہ اور قومی خزانہ لوٹنے والوں سے ایک ایک پائی وصول کی جائے‘

کراچی: امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ توشہ خانہ کی تفصیلات پر قوم کو آنکھیں کھلی رکھنی چاہئیں انہوں نے پن، گھڑی، مرسڈیز گاڑی تک نہیں چھوڑی یہ بین الاقوامی چور ہیں جنہوں نے اپنی قوم کو لوٹا ہے۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ ہر کوئی پاکستانی کو لوٹ رہا ہے پھر بھی پاکستان چل رہا ہے یہی آستین کے سانپ تباہی کے لیے کافی ہیں، توشہ خانہ اور قومی خزانہ لوٹنے والوں سے ایک ایک پائی وصول کی جائے اگرعدالت ہوتی تو سوموٹو ایکشن لیتی۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں اندھیر نگری چوپٹ راج قائم ہے پی ڈٰی ایم ہو یا کوئی اور سب ذاتی مفادات کے لیے ایک دوسرے کے دست و گریباں ہیں۔

سراج الحق نے کہا کہ ہمارے حکمرانوں کی وجہ سے ملک کی معیشت تباہ ہوچکی ہے ملک کے ڈیفالٹ ہونے کے چاروں طرف نعرے ہیں آج تمام ادارے مفلوج کردیے گئے ہیں۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ بلدیاتی الیکشن کے بعد دو مہینے ہوگئے سندھ حکومت خوش فہمی سے نکلے وزیراعلیٰ کی خواہش اپنی جگہ کہ کوئی جیالا میئر بنے گا میئر اس کا بنے گا کراچی کے عوام نے جنہوں پر اعتماد کیا ہے 358 وارڈز میں جماعت اسلامی کی جیت ہوئی 295 وارڈز میں پیپلزپارٹی جیتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی بضد ہے کہ ان کا میئر آئے گا، پیپلزپارٹی شکست تسلیم کرے کراچی کا میئر جماعت اسلامی کا ہوگا۔

Comments

- Advertisement -