تازہ ترین

معمر خاتون کو مفت آٹا نہ ملا موت مل گئی

پنجاب میں مفت آٹا لینے جانے والی خاتون کو آٹا نہیں ملا موت مل گئی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پنجاب کے شہر چوک سرور شہید میں حکومت کی جانب سے مفت آٹے کی مہم میں 50 سالہ خاتون دھکم پیل کی وجہ سے انتقال کرگئیں۔

سرکاری مفت آٹا پوائنٹ پر دھکم پیل ہوئی خاتون صبح سے مفت آٹے کے حصول کے لیے لائن میں لگی تھیں باری آنے سے قبل ہی چل بسیں۔

ذرائع کے مطابق آٹے کے لیے لائن میں لگے سیکڑوں افراد گرمی سے نڈھال ہوگئے۔

ادھر چشتیاں میں بھی حکومت کی جانب سے مفت آٹا پوائنٹس قائم تو کر دیے ہیں لیکن انتظامیہ کی طرف سے ناقص انتظامات کی وجہ سے بھگدڑ مچنے سے تین خواتین گر کر بیہوش ہوگئیں۔

ریسکیو ٹیم نے متاثرہ خواتین کو ابتدائی طبی امداد کے بعد ہسپتال منتقل کر دیا ایک خاتون کی حالت تشویش ناک بتائی جا رہی ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ واقعہ انتظامیہ کی نااہلی کی وجہ سے پیش آیا رمضان پیکج میں 3 تھیلے آٹے کے حصول کیلئے عوام پریشان ہیں۔

Comments

- Advertisement -