اشتہار

لاہور: ہنجروال سے اغوا 6 ماہ کا بچہ بازیاب، ملزمہ گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور میں سی آئی اے پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ہنجروال سے اغوا کیے گئے چھ ماہ کے بچے کو بازیاب کروالیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق لاہور میں سی آئی اے پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ہنجروال سے اغوا کیے گئے 6 ماہ کے بچے کو بازیاب کرواکے ملزمہ کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق ملزمہ سونیا نے دوران تفتیش اعتراف کیا کہ بچوں کو اغوا کرکے بھیک منگواتے ہیں۔

- Advertisement -

پولیس نے کمسن بچے کو ورثا کے حوالے کردیا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل لاہور کے علاقے غالب مارکیٹ کے قریب کمسن بچے کو اغوا کرنے والی دو خواتین پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے گرفتار کیا تھا۔

سی سی ٹی وی فوٹیج میں خواتین کو بچے کو ساتھ لے جاتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں