تازہ ترین

’حکومت نے پنجاب انتخابات کے لیے رقم نہیں دی‘

اسلام آباد: پنجاب میں عام انتخابات سے متعلق الیکشن کمیشن نے رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کروادی جس میں کہا گیا ہے کہ حکومت نے انتخابات کے لیے رقم نہیں دی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پنجاب عام انتخابات سے متعلق الیکشن کمیشن کی سپریم کورٹ میں جمع کروائی گئی رپورٹ کی تفصیلات سامنے آگئیں۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ الیکشن کمیشن نے رپورٹ میں کہا ہے کہ ہمیں کوئی فنڈز نہیں ملے اور نہ ہی حکومت کی جانب سے رقم دی گئی ہے۔

الیکشن کمیشن نے سیکیورٹی انتظامات سے متعلق بھی عدالت کو آگاہ کردیا ہے۔

ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن کا رپورٹ میں کہنا ہے کہ پنجاب میں انتخابات کے لیے سیکیورٹی کی کمی کا بھی سامنا ہے۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے وفاقی حکومت کو 10 اپریل تک پنجاب میں انتخابات کیلئے فنڈز فراہمی کی ہدایت کر رکھی تھی، تاہم تاحال حکومت کی جانب سے الیکشن کمیشن کو فنڈز فراہم نہیں کئے گئے۔

Comments

- Advertisement -