تازہ ترین

حکومت سے مذاکرات، تحریک انصاف بجٹ سے پہلے اسمبلی تحلیل کی تاریخ کی خواہاں

اسلام آباد: چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے وفد کو حکومت سے جلد مذاکرات مکمل کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق تحریک انصاف کا وفد بجٹ سے پہلے اسمبلی تحلیل کی تاریخ کا خواہاں ہے، عمران کی جانب سے مذاکرات زیادہ سے زیادہ ایک ہفتے میں مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

تحریک انصاف ذرائع کا بتانا ہے کہ حکومت بجٹ سے پہلے اسمبلی تحلیل کی تاریخ دے، اکتوبر میں الیکشن کی حکومتی ضد قابل قبول نہیں ہے۔

پی ٹی آئی ذرائع کا کہنا ہے کہ اسمبلی تحلیل کی تاریخ ہی سیاسی تناؤ میں فوری کمی لاسکتی ہے، سپریم کورٹ میں اگلی سماعت سے قبل ٹھوس پیشرفت چاہتے ہیں۔

تحریک انصاف کا کہنا ہے کہ حکومتی تاخیری حربوں میں کسی صورت نہیں آئیں گے۔

اس سے قبل فواد چوہدری نے جاری کردہ ٹوئٹ میں کہا تھا کہ حکمرانوں اور عوام کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور آج ہوگا، عوام کو طاقت کا مرکز تسلیم کر کے انتخابات میں جانا مذاکرات کا بنیادی نقطہ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کل اچھے ماحول میں بات چیت ہوئی امید ہے آج معاملات آگے بڑھیں گے، ہم سب کو ایک دوسرے کا نقطہ نظر سمجھ کر ملک کیلئے آگے بڑھنا چاہیے۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ہمارا مؤقف سادہ ہے پی ٹی آئی نے اجتماعی استعفے دئے تاکہ عام انتخابات ہوں، جسٹس اطہر من اللہ نے اجتماعی استعفے کی تعریف ہی مسترد کردی۔

Comments

- Advertisement -
عبدالقادر
عبدالقادر
عبدالقادر پچھلے 8برس سے اے آر وائی نیوز میں بطور سینئر رپورٹر خدمات انجام دے رہے ہیں، آپ وزیراعظم عمران خان اور حکمراں جماعت پاکستان تحریک انصاف سے جڑی خبروں اور سیاسی معاملات پر گہری نظر رکھتے ہیں۔