بدھ, مئی 20, 2026
اشتہار

پولیس اہلکاروں نے احتجاج کرتی خواتین پر ہاتھ اٹھا دیا

اشتہار

حیرت انگیز

سابق وزیراعظم و پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی گرفتاری کے بعد گزشتہ روز پی ٹی آئی کارکنوں نے کہیں پر امن تو کہیں پرتشدد احتجاج کیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پولیس نے احتجاج کرنے والی خواتین کو بھی نہ بخشا، لاہور میں ایک لڑکی نے پولیس اہلکاروں کی طرف دوپٹہ پھینکا تو مرد پولیس اہلکار نے اس لڑکی کو بالوں سے گھسیٹا اور دوسرے اہلکاروں کی طرف لے گیا۔

ایک اور واقعے میں مرد پولیس اہلکار ایک لڑکی کو زمین پر گھسیٹتا ہوا نظر آیا۔ ادھر کراچی میں ایک بزرگ خاتون کو لاٹھی بردار اہلکاروں کے گھیرے میں دیکھا گیا۔

ایک اور مقام پر خاتون اہلکار نے پی ٹی آئی کارکن کو بری طرح مارا پیٹا، ایک اور خاتون بچانے آئی تو پولیس نے اس کی گود میں موجود بچے کا بھی لحاظ نہ کیا۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ شرپسندوں کی جانب سے احتجاج کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے لیکن پولیس کے مرد اہلکاروں کی جانب سے خواتین پر تشدد بھی اشتعال کا باعث بنا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں