جمعہ, مئی 15, 2026
اشتہار

ارطغرل غازی کے اداکار نے اردوان سے متعلق کیا کہا؟

اشتہار

حیرت انگیز

ارطغرل غازی کے اداکار جلال آل کی ترک صد رجیب طیب اردوان کی حمایت میں کی گئی ٹوئٹ وائرل ہوگئی۔

ترکش ڈراممے ارطغرل غازی میں عبدالرحمان کا کردار ادا کرنے والے اداکار جلال آل نے ترکیہ میں پارلیمانی اور صدارتی انتخابات کے دوران صدر طیب اردوان کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔

جلال آل نے انسٹاگرام اسٹوری پر اپنی ٹوئٹ کا اسکرین شایٹ شیئر کیا، ٹوئٹ میں انہیں ترکیہ کے صدر کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے ترکیہ زبان میں ہی پوسٹ کی۔

جلا آل کی ٹوئٹ کے ترجمہ کے مطابق انہوں نے طیب اردوان کیلئے پیغام لکھا کہ جناب صدر! آپ نے ہمیں اکیلا نہیں چھوڑا، ہم آپ کو اکیلا نہیں چھوڑیں گے۔

ارطغرل غازی’ کے عبدالرحمان نے اپنی پوسٹ میں ترکیہ کے صدر کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا ۔

واضح رہے کہ ترکیہ میں صدارتی اور پارلیمانی انتخابات کیلئے ووٹنگ کا عمل جاری ہے۔ صدارتی انتخاب میں ترک صدر طیب اردوان اور اپوزیشن رہنما کمال قلیچ داراوغلو کےدرمیان سخت مقابلہ متوقع ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں