اشتہار

کراچی کو پانی فراہم کرنے والی پائپ لائن پھٹ گئی

اشتہار

حیرت انگیز

ٹھٹھہ: کراچی کو پانی فراہم کرنے والی پائپ لائن پھٹ گئی ، جس کے باعث پمپنگ اسٹیشن کے 4 پمپ مکمل بند ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کے بریک ڈاؤن سے کراچی کوپانی فراہم کرنے والی پائپ لائن پھٹ گئی۔

پانی کے بیک پریشر سے 72 انچ قطر کی پائپ لائن نمبر 5 پھٹنے سے کراچی کو پانی کی فراہمی معطل ہوگئی۔

- Advertisement -

پمپنگ اسٹیشن کے4پمپ مکمل بند ہے، جس سے کراچی کو ایک کروڑ 80 لاکھ گیلن پانی کی فراہمی معطل ہے۔

پائپ لائن پھٹنے سے پورے علاقےمیں پانی جمع ہوگیا اور مکینوں کا نیشنل ہائی وے سے رابطہ منقطع ہوگیا ہے۔

اب تک متاثرہ پائپ لائن کا مرمتی کام شروع نہ ہوسکا، جس کے باعث کورنگی ،قائدہ آباد ،لانڈھی ،ملیر ،شاہ لطیف ٹاؤن ، گلشن اقبال اوردیگر علاقوں میں پانی کی قلت کا سامنا رہے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں