تازہ ترین

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

’جس دن بانی پی ٹی آئی نے کہہ دیا ہم حکومت گرادیں گے‘

اسلام آباد: وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور...

5 لاکھ سے زائد سمز بند کرنے کا آرڈر جاری

ایف بی آر کی جانب سے 5 لاکھ 6...

اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1 ارب ڈالر موصول

کراچی: اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1...

سابق وزیراعظم شاہد خاقان کے سر پر لٹکی نیب کی تلوار ہٹ گئی

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے سر پر لٹکی...

سرگودھا، تشدد کا شکار گھریلو ملازمہ طبیعت بگڑنے پر آئی سی یو منتقل

سرگودھا میں تشدد کا شکار 14 سالہ گھریلو ملازمہ کو طبیعت بگڑنے پر آئی سی یو منتقل کردیا گیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق سرگودھا میں سول جج کی اہلیہ کی جانب سے تشدد کا نشانہ بننے والی 14 سالہ گھریلو ملازمہ رضوانہ کو طبیعت بگڑنے پر انتہائی نگہداشت کے وارڈ منتقل کیا گیا ہے۔

بچی کو گزشتہ روز تشدد زدہ حالت میں جنرل اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

ڈاکٹر جنرل اسپتال کا کہنا ہے کہ آئی سی یو میں ڈاکٹر کا میڈیکل بورڈ بچی کی دیکھ بھال کررہا ہے، میڈیکل بورڈ سائی کیٹریسٹ، میڈسن پروفیسر، سرجری پروفیسر، نیورو پروفیسر پر مشتمل ہے۔

ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ بچی کے سر کی چوٹ موقع پر علاج نہ کروانے سے بگڑی ہے اور کیڑے پڑ گئے، بچی کی کمر پر بھی کٹ کا نشان ہے، بچی کے جسم پر زخم کے نشانات اور فریکچر ہیں جو چار سے پانچ ماہ پرانے لگتے ہیں۔

متاثرہ فیملی کی صلح کے پیغام کی تردید

متاثرہ فیملی نے سول جج کی جانب سے صلح کے پیغام کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ’صلح کا پیغام نہیں ملا گزشتہ روز چار لوگ دھمکیاں دے کر گئے ہیں۔‘

بچی کے والد کا کہنا ہے کہ ’کوئی صلح کی بات نہیں ہوئی اور نہ ہم صلح چاہتے ہیں، بچی ابھی انتہائی نگہداشت وارڈ میں ہیں جبکہ والدہ بھی نیم بیہوشی کی حالت میں ہیں۔

سول جج کی اہلیہ کیخلاف مقدمہ درج

واضح رہے کہ گھریلو ملازمہ رضوانہ پر سول جج عاصم حفیظ کی بیوی کے مبینہ تشدد کے معاملے پر پولیس نے تھانہ ہمک میں تشدد کا مقدمہ درج کر لیا، پولیس نے متاثرہ بچی کے مبینہ الزام پر اس کے والد کی درخواست پر یہ مقدمہ درج کیا ہے۔

مقدمہ حبس بے جا میں رکھنے اور جان سے مارنے کی دھمکیوں کی دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے، ایف آئی آر متن کے مطابق 14 سالہ رضوانہ 10 ہزار روپے ماہانہ پر سول جج عاصم حفیظ کے گھر ملازم تھی، جہاں ان کی بیوی کے تشدد سے بچی کے دانت، بازو، ناک اور پسلیاں ٹوٹیں۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ بچی کی میڈیکو لیگل رپورٹ آنے کے بعد مقدمے میں مزید دفعات شامل کی جائیں گی۔
دوسری طرف وفاقی پولیس نے کیس کی تحیقیقات کا آغاز کر دیا ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی پولیس کی ٹیم سرگودھا پہنچ گئی، پولیس کا کہنا ہے کہ جج کا گھر بند ہے، اہلیہ بھی گھر پر نہیں، پولیس سرگودھا میں گرفتار شخص کا بیان بھی ریکارڈ کرے گی۔

Comments

- Advertisement -