اشتہار

سوشل میڈیا پر شیروں کی تشہیر کرنا شہری کو مہنگا پڑ گیا

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور میں سوشل میڈیا پر پالتو شیروں کی تشہیر اور انعام کا اعلان کرنا شہری کو مہنگا پڑ گیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق لاہور میں پالتوں شیروں کی تشہیر اور انعام کا اعلان کرنے والے شخص کو پولیس نے ویڈیو وائرل ہونے کے بعد گرفتار کرلیا۔

پولیس کا بتانا ہے کہ ملزم سوشل میڈیا پر شہریوں کو شیر کے پنجرے میں وقت گزارنے کا چیلنج دیتا رہا، ملزم میاں ثاقب نے گھر کی چھت پر دو شیر پال رکھے ہیں۔

- Advertisement -

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم میاں ثاقب کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جبکہ پالتو شیروں کو تحویل میں لینے کے لیے وائلڈ لائف اتھارٹی سے رابطہ کرلیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ وائلڈ اینیملز کو ٹرین کرکے رکھنے کا لائسنس شہری کے پاس موجود تھا لیکن لائسنس جانوروں کی تشہیر اور شہریوں کی زندگی خطرے میں ڈالنے کی اجازت نہیں دیتا، ملزم کا لائسنس منسوخ اور شیروں کو وائلڈ لائف حکام کے حوالے کیا جارہا ہے۔

سی سی پی او لاہور بلال صدیق کو شیروں کی ویڈیو موصول ہوئی تھی جس میں دیکھا گیا کہ شہری کو پنجرے میں دس منٹ گزارنے پر دس لاکھ روپے بطور انعام دینے کا کہا گیا تھا۔

سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ملزم کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں