تازہ ترین

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

’جس دن بانی پی ٹی آئی نے کہہ دیا ہم حکومت گرادیں گے‘

اسلام آباد: وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور...

5 لاکھ سے زائد سمز بند کرنے کا آرڈر جاری

ایف بی آر کی جانب سے 5 لاکھ 6...

اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1 ارب ڈالر موصول

کراچی: اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1...

سابق وزیراعظم شاہد خاقان کے سر پر لٹکی نیب کی تلوار ہٹ گئی

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے سر پر لٹکی...

کراچی، شادی کے گھر میں ایک کروڑ روپے سے زائد کی چوری

کراچی کے علاقے سچل گلستان سوسائٹی میں چوروں نے ایک کروڑ سے زائد نقدی و زیور لوٹ لیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پولیس کا بتانا ہے کہ کار سوار ملزمان نے ریکی کے بعد گھر میں واردات کی، ملزمان نے غیرملکی کرنسی سمیت 85 لاکھ سے زائد کی رقم لوٹی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان نے شادی کے گھر سے لاکھوں روپے کا زیور بھی چرا لیا۔

اہلخانہ کا بتانا ہے کہ گھر میں شادی کے باعث بیرون ملک سے رشتے دار آئے ہوئے تھے، سفید کار میں چار ملزمان آئے، گھر خالی ہونے کا انتظار اور ریکی کرتے رہے۔

اہلخانہ کا کہنا ہے کہ دو ملزمان گھر میں ایک گھنٹے سے زائد لوٹ مار کرتے رہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے واقعے کی تفتیش جاری ہے۔

ادھر خواجہ اجمیر نگری بابا موڑ کے قریب نجی دفتر میں 23 لاکھ روپے کی مبینہ ڈکیتی ہوئی ہے جبکہ شادمان ٹاؤن میں دوپہر میں نجی بینک میں 85 لاکھ سے زائد کی ڈکیتی کی واردات ہوئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اجمیر نگری میں ڈکیتی کی واردات سیمنٹ ڈپو کے دفتر میں ہوئی، دو ڈاکوؤں نے سمینٹ ڈپو دفتر سے 23 لاکھ روپے لوٹے۔

پولیس حکام کا بتانا ہے کہ ملزمان سات موبائل فون بھی لوٹ کر فرار ہوگئے۔

Comments

- Advertisement -