اشتہار

اسلام قبول کرنے والی آٹھ مشہورشخصیات

اشتہار

حیرت انگیز

عموماً انسان کو اپنا مذہب خود اختیار کرنے کا موقع نہیں ملتا وہ جس مذہب سے تعلق رکھنے والے خاندان میں پیدا ہوتا ہے اسی پر زندگی گزاردیتا ہے لیکن کچھ لوگ ایسے بھی ہوتے ہیں جن کے اندر کی سچائی انہیں کسی خاندانی مذہب کا پابند نہیں بناپاتی اور وہ تحقیق اور دلیل کی بناء پر اپنا آبائی مذہب چھوڑ کسی دوسرے مذہب کو اختیار کرلیتے ہیں، یہاں ہم چند ایسی مشہور شخصیات کا ذکر کررہے ہیں جنہوں نے اسلام کی حقانیت سے متاثر ہو کراسلام قبول کیاہے۔

محمد یوسف

پاکستانی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بلے باز سن 2005 سے قبل یوسف یوحنا کے نام سے جانے جاتے تھے۔ کرکٹ ٹیم کیریڑھ کی ہڈی کہلانے والے اس قابلِ فخر بلے باز نے 2005 میں اسلام قبول کیا اوراب وہ محمد یوسف کے نام سےجانے جاتے ہیں۔

- Advertisement -

ممتا کلکرنی

نوے کی دہائی میں بالی وڈ کے افق پر جلوہ گر حسینہ ممتا کلکرنی اسلام کی طرف اس وقت راغب ہوئیں جب وہ اپنےشوہر کے ہمراہ اسمگلنگ کے الزام میں دبئی ایئرپورٹ سے گرفتار کی گئیں۔ اداکارہ نے اپنی قید کے دنوں میں دین کامطالعہ کیا اور پھر قید کے دوران ہی اسلام قبول کیا۔

محمد علی کلے

کیا آپ سیزئس کلے کو پہچانتے ہیں ۔۔ نہیں! دنیا کے جانے مانے ممتاز باکسگ چیمپیئن محمد علی اسلام قبول کرنے سے قبل سیزئس کلے کے نام سے جانے جاتے تھے ۔ انہوں نے اپنے کیرئر کے عروج کے دور میں اسلام قبول کیا۔

اللہ رکھا رحمان

بھارت کے مشہور ترین اور واحد آسکر ایوارڈ یافتہ موسیقاراللہ رکھا رحمن ایک ہندو گھرانے میں پیدا ہوئے تھے اور اور ان کا نام دلیپ کمار تھا۔ دلیپ بچپن سے ہی صوفی ازم سے متاثر تھے اور 1984 میں انہوں نے اسلام قبول کیا اور تب سے اب تک وہ اسلام پرکاربند ہیں۔

مائیک ٹائیسن

محمد علی کلے کی طرح مشہورامریکی باکسر مائیک ٹائیسن نے بھی اسلام قبول کیا۔ انہیں عدالت نے ریپ کیس میں قید کی سزا سنائی تھی اور اسی قید کے دوران کئے گئے مطالعے کے نتیجے میں انہوں نے اسلام قبول کیا۔

ڈیو شیفیل

ہالی وڈ کے مشہور کامیڈین ڈیو شیفیل نے میڈیا میں اپنا مذہب تبدیل کرکے اسلام قبول کرنے کا اعلان کیا اور اپنے نئے مذہبی عقائد کے مطابق انہوں نے اپنے متنازعہ ٹی وی شو کو بھی مزید جاری رکھنے سے انکار کردیا۔

ہنس راج ہنس

آجا نچلے اور دل ٹوٹے ٹوٹے ہوگیا جیسے مشہور گانے گانے والے بھارتی گلو کار ہنس راج ہنس بھی اسلام قبول کرچکے ہیں۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہنس راج کافی عرصے سے اسلام کے مطالعے میں مصروف تھے اور انہوں نے اسلام کی پرامن تعلیمات سے متاثرہوکر مذہب تبدیل کیا۔

مائیک جیکسن

دنیا کو اپنے منفرد رقص اور پاپ موسیقی سے لبھانے والے مائیکل جیکسن مرحوم بھی اسلام قبول کرنے والوں کی فہرست میں شامل ہیں۔ اطلاعات کے مطابق انہوں نے لاس انجیلس میں اپنے ایک دوست کے گھر پرمسلم عالم کی موجودگی میں اسلام قبول کیا اور اپنا نام مائیکل سے تبدیل کرکے میکائل کرلیا۔

اطلاعات کے مطابق مئیکل جیکسن کے بھائی جرمائین جیکسن کی تبدیلی مذہب ان میں تبدیلی کا سبب بنی ۔ انکی بہن جینٹ جیکسن بھی قطر کےایک سرمایہ دار سے شادی کرکے اسلام قبول کرچکی ہیں۔

Comments

اہم ترین

فواد رضا
فواد رضا
سید فواد رضا اے آروائی نیوز کی آن لائن ڈیسک پر نیوز ایڈیٹر کے فرائض انجام دے رہے ہیں‘ انہوں نے جامعہ کراچی کے شعبہ تاریخ سے بی ایس کیا ہے اور ملک کی سیاسی اور سماجی صورتحال پرتنقیدی نظر رکھتے ہیں

مزید خبریں