تازہ ترین

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

ملک سے کرپشن کا خاتمہ، شاہ خرچیوں میں کمی کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے...

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

عمر چوراسی برس، جذبہ جوانوں‌ والا

دبئی: متحدہ عرب امارات پہنچنے والے ایشیائی باشندے نے 13 ہزار فٹ کی بلندی سے اسکائی ڈائیونگ کر کے سب کو حیران کردیا۔

خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق سوشیل کمار کی عمر 84 ہے اور انہیں مختلف ایڈونچرز کا شوق ہے، انہوں نے اپنی زندگی میں پہلی بار اسکائی ڈائیونگ کا فیصلہ کیا اور اس خواہش کو دبئی میں پایہ تکمیل تک پہنچایا۔

سوشیل کمار نے زمین سے تیرہ ہزار فٹ کی بلندی سے جہاز سے چھلانگ لگائی اس دوران اُن کے ساتھ ماہر پیرا گلائیڈر بھی موجود تھا۔ اپنے مشن پر جانے سے قبل گفتگو کرتے ہوئے بھارتی شہری کا کہنا تھا کہ ’’میرا یقین ہے کہ زندگی کا اصل مطلب دولت کمانا نہیں بلکہ مختلف تجربات کرنا ہے تاکہ انسان لطف اندوز ہوسکے‘‘۔

اُن کا کہنا تھا کہ ’’میں بنگلور سے اپنی خواہش پوری کرنے فیملی کے ساتھ دبئی پہنچا، جب اپنے مشن کے حوالے سے اہل خانہ کو آگاہ کیا تو انہوں نے عمر کی وجہ سے اسے ناممکن قرار دیا مگر میرے نزدیک کسی بھی کام کو کرنے کے لیے عمر زیادہ یا کم ہونا مسئلہ نہیں ہے‘‘۔

دبئی اسکائی ڈائیونگ کی جانب سے بزرگ شخص کی ویڈیو شیئر کی گئی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ پام جمیرا کے قریب فضاء میں اڑ رہے ہیں۔

Comments

- Advertisement -