تازہ ترین

یورپی یونین نےتارکین وطن کوتقسیم کرنےکامنصوبہ منظورکرلیا

برسلز: یورپی یونین نے ایک لاکھ بیس ہزار تارکین وطن کو اٹھائیس رکن ممالک میں تقسیم کرنے کےمنصوبےکومنظور کرلیا۔منصوبے کی چار مشرقی ریاستوں نے مخالفت کی تھی۔

برسلز میں وزرائےداخلہ کی سطح پر ہونے والے یورپی یونین کے اجلاس میں جرمنی اور دیگر بڑی طاقتوں کی جانب سےپیش کیے گئے منصوبے پر ووٹنگ ہوئی۔

جمہوریہ چیک کےوزیرکاکہناتھا انہوں نے سلوواکیا،رومانیہ اور ہنگری کےہمراہ منصوبے کی مخالفت میں ووٹ دیا۔یورپی یونین کاکہناہےکچھ ممبران نےمنصوبے کی مخالفت کی لیکن امید ہے وہ منصوبے پرعملدرآمد کویقینی بنائیں گے۔

جمہوریہ چیک نے اس سے قبل ایسے کسی بھی منصوبے کوناقابل عمل قراردیاتھا۔ یورپی کمیشن کے نائب صدرکا کہنا ہےکہ یورپی یونین کا مقصد پناہ کے حقیقی حقداروں کو آباد کرنا اورجو پناہ کا حقدارنہیں ہے اسے باحفاظت اس کے ملک پہنچانا ہے۔

Comments

- Advertisement -