تازہ ترین

برطانیہ میں مسلمانوں سے نفرت پرمبنی جرائم کو علیحدہ رجسٹر کرنے کا فیصلہ

لندن: برطانیہ میں مسلمانوں کے خلاف کئے جانے والے نفرت پر مبنی جرائم کو برطانوی پولیس نےالگ سے جرم کے طور پررجسٹر کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق یہ فیصلہ برطانوی مسلمانوں کے خلاف نفرت کے سبب جرائم کے بڑھتے ہوئے واقعات کے بعدحکومت کی جانب سے یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔

برطانوی حکومت نے مساجد اور مسلمانوں کے مذہبی مقامات کی سیکورٹی کے لئے مختص فنڈنگ کو بھی دگنا کردیا ہے۔

اس فیصلے کا اعلان برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون نے کیا ہے اوراس فیصلے کے اطلاق انگلینڈ اورویلزمیں کیا جائے گا۔

فیصلے کا مقصد سال 2013 اور 2014 میں مسلمانوں سے نفرت کے بڑھتے ہوئے رحجان کے سبب کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ برطانیہ میں مسلمانوں کے خلاف بڑھتی ہوئی نفرت کے سبب تشدد کے واقعات میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے اور وزارتِ داخلہ کے مطابق اس شرح میں 4 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

Comments

- Advertisement -