اشتہار

اسرائیل اورفلسطین کشیدگی کم کرنے کیلئےکام کریں، اینجلامرکل

اشتہار

حیرت انگیز

برلن: جرمن چانسلر اینجلا مرکل نے اسرائیل اور فلسطین کو خطے میں تناؤ کم کرنے پر زور دیا، اس سے قبل اسرائیلی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ فلسطینی مفتی نے ہٹلر کو ہولوکاسٹ پر قائل کیا.

برلن میں جرمن چانسلر اور اسرائیلی وزیراعظم کے درمیان ملاقات ہوئی، ملاقات سے قبل نیتن یاہو کے ہولوکاسٹ اور فلسطینی مفتی سے متعلق متنازعہ بیان پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔

اینجلا مرکل کا نیتن یاھو کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہنا تھا کہ سب کو معلوم ہے ہولوکاسٹ کا ذمہ دار کون تھا، انکا کہنا تھا کہ تاریخ سے متعلق خیالات کو تبدیل کرنے کی کوئی معقول وجہ معلوم نہیں ہوتی، ہولوکاسٹ کی ذمہ داری جرمنوں پر عائد ہوتی ہے۔

- Advertisement -

اسرائیلی وزیراعظم نے خطے میں تناؤ کا ذمہ دار فلسطینیوں کو قراردیتے ہوئے بین الاقوامی برادری سے تعاون کی اپیل کردی، ملاقات کےدوران چانسلردفتر کےسامنے سیکڑوں افرادنے نیتن یاھو کیخلاف احتجاج کیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں