اشتہار

داعش، القاعدہ، بوکوحرام امریکی شہریوں کو نشانہ بناسکتے ہیں،امریکا

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن : امریکی محکمہ خارجہ نے داعش، القاعدہ اور بوکوحرام کی جانب سے امریکی شہریوں کو دنیا بھر میں نشانہ بنائے جانے کے خدشے کے پیشِ نظر امریکی شہریوں کے لئے ٹریول ایڈوائزری جاری کردی۔

امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے جاری ٹریول ایڈوائزری میں شہریوں کو نقل حمل محدود کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، امریکی محکمہ خارجہ نے داعش، بوکوحرام، القاعدہ اور دیگردہشتگرد تنظیموں کی جانب سے حملوں کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے، ساتھ کچھ افراد کی جانب سے بھی دہشتگرد تنظیموں کے طرز پر حملوں کا خدشہ ہے۔

امریکی شہریوں کو ہدایت جاری کی گئی ہے کہ دنیا بھرمیں کہیں بھی سفر کے دوران اپنے آس پاس کے ماحول کا بغور جائزہ لیں اور مقامی انتظامیہ کیساتھ رابطے میں رہیں۔

- Advertisement -

شہریوں کو خبردار کیا گیا ہے کہ ہجوم والی جگہوں خاص کرتہوار اور محفلوں کے دوران حفاظتی اقدامات پر سختی سے عمل کریں، شہریوں کومقامی خبروں سے باخبررہنے اور اپنے خاندان کے افراد سے رابطے میں رہنے کی ہدایت کی گئی ہے

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں