اشتہار

سعودی عرب میں دو افراد کا سرقلم، ایک پاکستانی شہری بھی شامل

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: سعودی عرب میں ہیروئن اسمگلنگ میں ملوث ایک پاکستانی شہری اور قتل کے جرم میں سزا یافتہ سعودی شہر کے سرقلم کردئیے ہیں، ایمنسٹی انٹرنیشنل کے مطابق سعودی عرب میں سزائے موت دئیے جانے کی تعداد گزشتہ دو عشروں کی بلند ترین سطح پرہیں۔

سعودی وزارت داخلہ کے مطابق پاکستانی شہری اقبال خان کو مکہ میں ہیروئن آنتوں میں چھپا کر اسمگل کرنے کے الزام میں سزائے موت دی گئی۔

دوافراد کے قاتل سعودی شہر حیدرالرضوان کو مشرقی شہر قطیف میں سزائے موت دی گئی۔

- Advertisement -

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق ان دونوں سزاوٗں پر عمل درآمد کے بعد سعودی عرب میں رواں سال سزائے موت پانے والے افراد کی تعداد 150 ہوگئی ہے جو کہ گزشتہ سال 87 تھی۔

سعودی عرب میں آخری 1995 میں سب سے زیادہ تعداد میں سزائے موت دی گئی تھیں جن کی تعداد 192 تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں