تازہ ترین

افغان طالبان نے مذاکرات سے قبل مطالبات رکھ دیے

کابل: افغان طالبان نے کابل حکومت سے مذاکرات کی بحالی کے لئے شرائط رکھ دیں جن میں دہشت گردوں کی عالمی فہرست سے نام نکالنا سرفہرست ہے۔

تفصیلات کے مطابق قطر کے شہر دوحا میں طالبان رہنماوٗں اور افغانستان کے پارلیمانی ممبران کے درمیان ایک ملاقات ہوئی۔

افغان امن عمل میں تیزی آنے کے پس منظر طالبان کے سیاسی دفترکے ممبران اور افغان وفد کے درمیان ہونے والی یہ ملاقات دو دن تک جاری رہی۔

طالبان رہنماؤں نے زوردیا کہ اگر مذاکرات سے قبل ان کے مطالبات منظور کیے جائیں تو 14 سال سے جاری بے یقینی کا خاتمہ ممکن اورامن کا سورج طلوع ہوسکے گا۔

طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہ اس سے قبل کے باضابطہ مذاکرات شروع ہوں ہم چاہتے ہیں کہ ہمارے مجاہدین کے نام امریکہ اوراقوام متحدہ کی دہشت گردوں کی فہرست سے نکالے جائیں اور ان کے سرپررکھے گئے انعام ختم کیے جائیں۔

ان کا دوسرا مطالبہ یہ تھا کہ دوحامیں قائم طالبان کے سیاسی دفتر کو دوبارہ باقاعدہ فعال کیا جائے۔

Comments

- Advertisement -