اشتہار

آپریشن ضرب عضب کو منتقی انجام تک پہنچائیں گے، جنرل راحیل شریف

اشتہار

حیرت انگیز

کوئٹہ : چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ آپریشن ضرب عضب کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے ،راہداری منصوبہ پاکستان کے لئے گیم چینجر ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوئٹہ میں بلوچستان میں امن اور خوشحالی کے امکانات کے موضوع پر دوروزہ سیمینارکے اختتامی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کو فنڈنگ باہرسے اور سپورٹ اندر سے مل رہی ہے بیرونی مداخلت سے حالات مزید پیچیدہ ہوئے ہیں ،بیرونی عناصر ملک کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کے لئے دہشت گردوں کو تربیت فراہم کرتے ہیں تاہم آپریشن ضرب عضب منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا ۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ گوادر کاشغر اقتصادی راہداری کا منصوبہ پاکستان کے لئے گیم چینجر ہے ،بلوچستان کا مستقبل انتہائی روشن ہے ۔

ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے نوجوان صوبے کا مستقبل ہیں،آرمی چیف نے پاک فوج کی کارکردگی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ پاک افواج دنیا کی بہترین افواج میں ہوتا ہے۔

پاک فوج اس وقت بلوچستان کے پچیس ہزار سے زائد طلباء کو زیور تعلیم سے آراستہ کررہی ہے جبکہ صوبے کے اٹھارہ ہزار نوجوان اس وقت آرمڈ فورسز میں خدمات انجام دے رہے ہیں جو حوصلہ افزاء امر ہے۔

جنرل راحیل شریف نے کہا کہ وہ مجموعی طور پر بلوچستان میں نو سال تک خدمات انجام دیتے رہے ہیں اور ان کا بلوچستان سے خاص رشتہ ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں