تازہ ترین

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

’جس دن بانی پی ٹی آئی نے کہہ دیا ہم حکومت گرادیں گے‘

اسلام آباد: وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور...

5 لاکھ سے زائد سمز بند کرنے کا آرڈر جاری

ایف بی آر کی جانب سے 5 لاکھ 6...

اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1 ارب ڈالر موصول

کراچی: اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1...

سابق وزیراعظم شاہد خاقان کے سر پر لٹکی نیب کی تلوار ہٹ گئی

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے سر پر لٹکی...

کراچی لٹریچرفیسٹیول: پاکستان کے سب سے بڑے ادبی میلے کا آغاز

کراچی: پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا ادبی میلہ آج کراچی میں شروع ہوگیا ہے جس میں پاکستان اوربیرونَ ملک سے کئی نامورشخصیات شریک ہورہی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کراچی لٹریچر فیسٹیول فروری کی پانچ تاریخ سے شروع ہورہا ہے اوراس میں پاکستان کی نامورادبی شخصیا ت سمیت بھارت سے بھی اہم شخصیات شریک ہورہی ہیں جن میں سلمان خورشید، برکھا دت اورنندتا داس شامل ہیں۔

کراچی لٹریچر فیسٹیول کا انعقاد سالہائے گزشتہ کی طرح امسال بھی کراچی کے بیچ لگژری ہوٹل میں ہورہا ہے اور یہ میلہ 5 فروری سے 7 فروری تک روزانہ صبح 10 سے رات 9:30 تک جاری رہے گا۔ ادب میں دلچسپی رکھنے والے افراد اس ایونٹ میں بغیرکسی فیس کے شرکت کرسکتے ہیں۔

لٹریچر فیسٹیول کی ویب سائٹ کے مطابق پاکستانی اوربین الاقوامی مصنفین کی اس میلے میں موجودگی سے ملک میں صحت مند ادبی رحجان کو فروغ ملے گا۔

فیسٹیول میں کل 100 ایونٹ ہوں گے جن میں 262 شرکاء گفتگو کریں گئے جبکہ 21 کتابوں کی تقریبِ رونمائی بھی اسی فیسٹیول میں کی جائے گی۔

Comments

- Advertisement -
فواد رضا
فواد رضا
سید فواد رضا اے آروائی نیوز کی آن لائن ڈیسک پر نیوز ایڈیٹر کے فرائض انجام دے رہے ہیں‘ انہوں نے جامعہ کراچی کے شعبہ تاریخ سے بی ایس کیا ہے اور ملک کی سیاسی اور سماجی صورتحال پرتنقیدی نظر رکھتے ہیں