تازہ ترین

تریپولی: امریکی جنگی طیاروں کی بمباری،43جنگجو ہلاک

تریپولی: امریکہ کی لیبیا میں شدت پسندوں کےٹھکانوں پربمباری میں 43 جنگجو ہلاک ہوگئے۔

امریکی جنگی طیارو نے لیبیا کے مغربی علاقے میں داعش کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا ہے، مقامی حکام کے مطابق امریکی طیاروں کی بمباری کے نتیجے میں کم از کم تیتالیس افراد ہلاک ہوگئے ،جن میں لیبیا کے ایک شہری اور دوخواتین بھی شامل ہیں۔

امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون کے مطابق فضائی حملے میں تیونس سے تعلق رکھنے والے گروہ کو نشانہ بنایا گیا جس میں اہم ارکان ہلاک ہوئے ہیں، وزیر دفاع ایش کارٹر نے لیبیا میں داعش کے خلاف کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے ۔

Comments

- Advertisement -