اشتہار

پاک فوج نے دہشت گردوں کے خلاف پنجاب بھرمیں آپریشن شروع کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: پاک فوج نے پنجاب بھرمیں دہشت گردوں کے خلاف کریک ڈٓاؤن آپریشن شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی زیرصدارت صبح تک جاری رہنے والے اجلاس میں پنجاب کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں آپریشن شروع کرنے کا اصولی فیصلہ کیا گیا ہے۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ پنجاب کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں دہشت گردوں اوران کے سہولت کاروں کے خلاف بھرپورآپریشن کی جائے گااوراس سلسلے میں کسی قسم دباؤ برداشت نہیں کیا جکائے گا۔

- Advertisement -

پنجاب میں آپریشن کے لئے دوٹیمیں جنوبی پنجاب روانہ کی گئی ہیں جو کہ کورکمانڈر کو صورتحال سے اپ ڈیٹ کریں گی۔

آئی ایس پی آر کے ترجمان عاصم سلیب باجوہ کے مطابق آرمی چیف کی جانب سےاحکامات جاری ہوتے ہی لاہور، فیصل آباد اورملتان، گجرات اور مظفرگڑھ میں فوج اوررینجرز نے کاروائیوں کا آغاز کردیا ہے۔

آپریشن کے دوران کثیرتعداد میں دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کو گرفتار کرلیا گی اہے جبکہ بھاری مقدارمیں اسلحہ اورگولہ بارود بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔

نیشنل ایکشن پلان کے تحت ملک بھر میں صوبائی حکومتوں نے دہشت گردوں اوران کے سہولت کاروں کے خلاف کاروائی کرنا تھی تاہم پنجاب حکومت نے اس فیصلے پرعملدرآمد میں تاخیری حربے اختیارکیے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آرمی چیف کے زیرصدارت یہ اجلاس پانچ گھنٹے جاری رہا جس میں پنجاب میں پاک فوج کے آپریشن کے حوالے سے آرمی چیف کو آئینی پہلوؤں سے بھی آگاہ کیا گیا۔

Comments

اہم ترین

فواد رضا
فواد رضا
سید فواد رضا اے آروائی نیوز کی آن لائن ڈیسک پر نیوز ایڈیٹر کے فرائض انجام دے رہے ہیں‘ انہوں نے جامعہ کراچی کے شعبہ تاریخ سے بی ایس کیا ہے اور ملک کی سیاسی اور سماجی صورتحال پرتنقیدی نظر رکھتے ہیں

مزید خبریں