تازہ ترین

پی سی بی تحقیقاتی کمیٹی نے چار کھلاڑیوں پرپابندی کی سفارش کردی

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ کی تحقیقاتی کمیٹی نے قومی ٹیم کی خراب کارکردگی پراپنی رپورٹ مرتب کرلی، کمیٹی نے کوچنگ اسٹاف میں تبدیلیاں ناگزیرقرار دے دیں۔

کمیٹی نے اپنی سفارشات میں عمراکمل، شعیب ملک، وہاب ریاض اوراحمد شہزاد پرجان بوجھ کر خراب کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے سبب پابندی کی سفارش کی ہے۔

ذرائع کے مطابق پی سی بی کےچیئرمین شہریار خان کو پیش کردہ رپورٹ میں تحقیقاتی کمیٹی نے قومی ٹیم میں گروپ بندی کی بھی تصدیق کی ہے۔

رپورٹ میں کپتان شاہد آفریدی پرالزامات کی بھرمار ہے، رپورٹ میں کہا گیا ہے شاہد آفریدی کے رویئے نے ٹیم کی شکست میں اہم کردار ادا کیا۔ بھارت کے خلاف چار فاسٹ باؤلرزبردستی کھلائے گئے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ محمد عامر کوان فٹ ہونے کے باوجود نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کیخلاف پلیئنگ الیون میں شامل کیا گیا۔

تحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ میں سلیکشن کمیٹی کوبھی قصوروار قراردیا ہے جنہوں نے کھلاڑیوں کا انتخاب فٹنس ٹیسٹ کے بغیر کیا۔

ذرائع کے مطابق فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی نے ٹورنامنٹ کے دوران مورال گرانے والے بیان پرچیئرمین پی سی بی کو بھی آڑے ہاتھوں لیا ہے۔

Comments

- Advertisement -