اشتہار

طوفانی بارشوں سے خیبرپختونخواہ/ گلگت بلتستان میں 63 افراد ہلاک

اشتہار

حیرت انگیز

پشاور: خیبرپختونخواہ، گلگت بلتستان اورکشمیر میں میں طوفانی بارشوں اورلینڈ سلائیڈنگ سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 63 ہوگئی جبکہ 70 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

ہفتے کی رات سے شروع ہونے والے بارشوں کے سلسلے کے سبب زیادہ ہلاکتیں خیبرپختونخواہ اور آزاد کشمیر کی وادی نیلم میں رپورٹ ہوئی ہیں۔

- Advertisement -

شانگلہ ڈسٹرکٹ میں سب سے زیادہ 14 ہلاکتیں رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ کوہستان ریجن میں بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ سے 12 افراد جان کی بازی ہارگئے۔

آزاد کشمیر میں پانچ بچے اور تین خواتین ہفتے کی رات مارے گئے، مقامی افسر عبدالحمید کیانی کے مطابق واقعہ سمہ گنگ کے علاقے میں دو گھروں پر لینڈ سلائڈنگ کے نتیکے میں پیش آیا۔

ہلاکتوں کا بنیادی سبب کچے مکان ہیں اوربالخصوص دیہی علاقوں میں ہلاکتوں کا تناسب زیادہ ہے۔

گزشتہ سال گرمیوں میں ہونے والے بارشوں میں ملک بھرمیں 81 افراد مارے گئے تھے جبکہ سیلاب کے سبب تین لاکھ سے زائد متاثر ہوئے تھے۔

 

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں