اشتہار

ضمنی الیکشن: غیرسرکاری نتائج کے مطابق این اے 245، پی ایس 115 پرایم کیوایم کامیاب

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : ضمنی الیکشن میں ایم کیو ایم کے امیدواروں نے میدان مار لیا، پی ایس ایک سو پندرہ میں فیصل رفیق نے بازی جیتی تو این اے دو سو پینتالیس میں بھی ایم کیو ایم کے امیدوار کو واضح برتری حاصل ہے۔

کراچی میں ضمنی انتخابات کا معرکہ ایم کیو ایم کے امیدواروں نے کامیابی اپنے نام کرلیا، صوبائی اسمبلی کے حلقے ایک سو پندرہ سے ایم کیو ایم کے فیصل رفیق فاتح قرار پائے۔

پی ایس ایک سو پندرہ کے تمام تراسی پولنگ اسٹیشنز کےغیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق ایم کیو ایم کے امیدوار نے گیارہ ہزار سات سو سینتالیس ووٹ لے کرکامیاب رہے، اس حلقے میں ووٹنگ کا ٹرن آؤٹ پندرہ فیصد سے کم رہا۔

- Advertisement -

این اے دو سو پینتالیس کے چھیالیس پولنگ اسٹیشنز کے موصول ہونے والے نتائج کے مطابق ایم کیو ایم کے امیدوار کمال ملک انتالیس ہزار آٹھ سو ووٹ لے کر کامیاب رہے۔

اس حلقے میں ووٹنگ کا ٹرن آؤٹ پندرہ فیصد رہا، ووٹوں کے فرق کے باعث ایم کیو ایم کے امیدواروں کے حریف پی ٹی آئی اور ایم کیو ایم حقیقی کے امیدواروں کی ضمانتیں ضبط ہوگئیں۔

ایم کیوایم کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے ضمنی انتخابات کے دوران رینجرز کا کردار مثبت رہا .ضمنی انتخابات میں ٹرن آوٹ کم ہی رہتا ہے

متحدہ قومی مومنٹ کے رہنما فاروق ستار کا کہنا ہے کہ ثابت ہوگیا عوام ایم کیوایم کے ساتھ ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں