اشتہار

یمنی افواج نے پورٹ سٹی ’مکالا‘ القائدہ کے قبضے سے چھڑالیا، 800 دہشت گرد ہلاک

اشتہار

حیرت انگیز

صنعا: سعودی عرب کی اتحادی یمنی حکومتی فورسزنے حالیہ حملے میں ساحلی شہر مکالا میں 800 سے زائد القائدہ دہشت گردوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق یمن اور امارات کی افواج نے اتوار کے روز پورٹ سٹی مکالا کا محاصرہ کیا جہاں ملک میں جاری بدامنی اور سول وار کے سبب القائدہ عناصر اپنا تسلط قائم کرنے میں کامیاب ہوگئے تھے۔

سعودی عرب کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کےمطابق حملے کے پہلے ہی گھنٹے میں القائدہ کے 800 سے زائد جنگجو اور اہم لیڈر مارے گئے اور کچھ نے اپن جان بچانے کے کے لئے فرارمیں عافیت جانی۔

- Advertisement -

یمنی حکام کا کہنا ہے کہ 2000 سے زائد یمنی اور اماراتی فوجیوں نے مکالا پر ہونے والے حملے میں حصہ کیا اور پہلے ہی دن گودی اور ایئرپورٹ کا کنٹرول حاصل کرکے اپنی چوکیاں قائم کردیں۔

حکام نے یہ بھی یہ کہا کہ حملےکے موقع پر مخالفین کی جانب سے انتہائی مختصر پیمانے کی مزاحمت دیکھنے میں آئی۔

واضح رہے کہ گزشتہ کئی سال سے یمن خانہ جنگی کا شکار ہے اور یہاں یمنی حکومتی افواج، حوثی قبائل اور القائدہ کے جنگجو آپس میں برسرِ پیکار ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں