اشتہار

وزیر اعظم نواز شریف مستعفی ہو جائیں،افتخار محمد چوہدری

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: میڈیا سے بات کرتے ہوئے سابق چیف جسٹس پاکستان اور پاکستان جسٹس اینڈ ڈیموکریٹک پارٹی کے سربراہ چوہدری محمد افتخار نے وزیرِ اعظم پاکستان محمد نواز شریف سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کردیا۔

پریس کانفرنس کے درمیان سابق چیف جسٹس پاکستان چوہدری محمد افتخار کا کہنا تھا کہ پانامہ لیکس کا معاملہ سنگین نوعیت اختیار کرتا جارہا ہے، وزیرِاعظم پر منی لانڈرنگ جیسا حساس الزام ہے،اس لیے وہ استعفی دے کر اپنا قلم دان کسی اور حکومتی رکن کو سونپ دیں۔

انہوں نے وزیرِ اعظم نوازشریف کو مستعفی ہونے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ آپ کی جماعت کی قومی اسمبلی میں اکثریت ہے،کسی بھی رکنِ اسمبلی کو وزیرِاعظم کا قلمدان دے کر خود کو احتساب کے لیے پیسش کریں،اگر مستعفی نہیں ہونگے تو ملک میں کشیدگی بڑھ جائے گی۔

- Advertisement -

اس موقع پر اُن کا کہنا تھا کہ کوئی بھی سیاسی جماعت بے رحمانہ احتساب نہیں چاہتی کیونکہ ہرجماعت کسی نی کسی غیر قانونی کام میں ملوث ہے۔

ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے چوہدری محمد افتخار کا کہنا تھا کہ کمیشن کے قیام کا مطالبہ کر کے حکومت معاملہ کو طول دینا چاہتی ہے،سب جانتے ہیں کہ حمود الرحمن کمیشن سے لے کر اسامہ بن لادن پر بنائے گئے کمیشن کا کچھ نہیں بناتھا۔

انہوں نے مزید نے کہا کہ پارلیمنٹ میں اُن لوگوں کی اکثریت ہے جو اسمبلی کے لیے "اجنبی” ہیں،موجودہ اراکین میں سے اکثریت ’’رکنِ اسمبلی‘‘ بننے کے معیار پر پورا نہیں اترتے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں