تازہ ترین

نئی دہلی: گردوں کی غیر قانونی تجارت میں ملوث گروہ گرفتار

نئی دہلی: بھارتی پولیس نے گردوں کی غیر قانونی تجار ت میں ملوث گروہ کے پانچ کارندوں کو گرفتار کرلیا جن میں دو افراد نئی دہلی کے ایک بڑے اسپتال کےملازم ہیں۔

پولیس کاکہناہے کہ گروہ کو نئی دہلی کے ایک بڑی نجی اسپتال سے گرفتار کیا گیا،گرفتار شدہ پانچ ملزمان میں سے دو اسپتال کے ملازمین ہیں ، غیر قانونی تجارت میں ملوث گروہ لوگوں کو غربت دور کرنے کے لیے گردہ فروخت کرنے پر راغب کرتا تھا اور اس ضمن میں انہیں 7500 ڈالر کی رقم دی جاتی تھی۔

دہلی کے بڑے اور معروف اپولو اسپتال کی انتظامیہ کا موقف ہے کہ ڈاکٹروں اور متاثرہ افراد نے ہمیں گمراہ کیا، جعلی کاغذات کے ذریعے ہمیں باور کرایا گیا کہ ڈونر اپنے عزیز کو گردہ عطیہ کررہے ہیں۔

اسپتال انتظامیہ نے پولیس کو یقین دلایا ہے کہ اس معاملے میں ان کے ساتھ ہر قسم کا تعاون کیا جائے گا، پولیس سے درخواست ہے کہ وہ ملوث افراد کے خلاف سخت اقدامات کرے۔

واضح رہے کہ اعضاعطیہ کرنے کی قلت کے سبب بھارت میں اس غیر قانونی اور انتہائی نفع بخش تجارت کو فروغ مل رہا ہے ۔

Comments

- Advertisement -