اشتہار

امریکی یونیورسٹی سے 25 بھارتی طلبا کا نام خارج

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن: امریکہ کی ایک یونیورسٹی سے 25 طلبا کا نام سیمسٹر کے دوران خارج کردیا گیا۔ نکالے جانے والے تمام طلبا کا تعلق بھارت سے ہے۔

امریکی اخبار کے مطابق مغربی کینٹکی یونیورسٹی نے 60 کے قریب بھارتی طلبہ کو اس سال کمپیوٹر سائنس کے پروگرام میں داخلہ دیا۔ ان طلبا میں سے 40 ایسے تھے جو پروگرام کے معیار پر پوری طرح نہیں اترے۔ یونیورسٹی نے انہیں ایک سمسٹر تک کلاس میں بیٹھنے اور اپنی استعداد میں اضافے کا کہا لیکن ان میں سے 25 مقررہ مدت میں اپنی استعداد میں اضافہ کرنے میں نکام رہے۔

یونیورسٹی نے ان 25 طلبا کا نام پروگرام سے خارج کر کے انہیں دوسرے اسکولوں میں داخلوں کی تلاش کرنے کا کہا ہے۔

- Advertisement -

یونیورسٹی ترجمان کے مطابق یونیورسٹی نے ان کے مطلوبہ اہلیت پر پورا نہ اترنے کے باوجود انہیں داخلہ دیا اور ان کی رہائش و تعلیم پر خرچ کیا اس کے باوجود وہ کمپیوٹر پروگرام تیار کرنے میں ناکام رہے جو اس پروگرام کے نصاب کا حصہ ہے۔

پروگرام کے سربراہ جیمس گرے کا کہنا ہے کہ اگر یہ طلبا یونیورسٹی میں رہے اور باہر نکلنے کے بعد اپنی اہلیت ثابت نہ کر سکے تو یہ یونیورسٹی کے لیے بہت شرمندگی کا مقام ہوگا۔

واضح رہے کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے دورہ امریکہ کے بعد بھارتی طلبا کے امریکی یونیورسٹیوں میں داخلے کے لیے خصوصی اقدامات کیے گئے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں