اشتہار

حدود کا تنازعہ، گلگت بلتستان کا شندور پولو فیسٹیول میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

گلگت: گلگت بلتستان کی صوبائی حکومت نے ایک بارپھر دنیا کے بلند ترین پولو میدان میں شروع ہونے والے تین روزہ میلے میں برابری کی سطع پر نمایندگی نہ ملنے پر گلگت بلتستان حکومت نے میلے میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخواہ حکومت سے ایک مراسلے کے ذریعہ گلگت بلتستان حکومت نے پولو فیسٹول میں مساوی نمائندگی دینے کا مطالبہ کیا تھا جس کا کوئی جواب نہیں دیا گیا۔

Shandur-top-polo-festival-2016-kpk

- Advertisement -

گلگت بلتستان حکومت کے مطابق شندور میں انتظامی امور برابری کے بنیاد پر تقسیم ہونے چاہیے، اس بنا پر میلے میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور اس کی جگہ گلگت میں پولو فیسٹول کا انقاد کیا جائے گا۔

گلگت بلتستان حکومت کا موقف ہے کہ شندور گلگت بلتستان کی ملکیت ہے جس پر چترال نے قبضہ کر رکھا ہےاورہم اپنی سر زمین پرمہمان بن کر جانے کو ہرگز تیار نہیں ہیں۔

گلگت بلتستان کی انتظامیہ نے وفاقی حکومت سے فوری تو پر حدود کے تعین کامسئلہ حل کرنے کے لیے کمیشن تشکیل دینے کا مطالبہ کیا ہےاور کہا ہے کہ پڑوسی صوبے نے گلگت بلتستان کی حدود میں واقع کوہستان اور شندورپرغیر قانونی قبضہ کر رکھا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی گلگت بلتستان کی حکومت 2011 اور 2014 میں شندور پولو فیسٹیول کا بائیکاٹ کرچکی ہے۔

خیبر پختونخواہ حکومت شندورپولو فیسٹیول کا انعقاد 22 سے 24 جولائی کو کرارہی ہے اور دونوں صوبائی حکومتوں کے تنازعے کے سبب گلگت اور چترال کے درمیان ہونے والا میچ نہیں ہوگا جس میں عوام کوسب سے زیادہ دلچسپی ہے۔

gilgit-vs-chitral-shandur-2016

گلگت بلتستان نے اعلان کیا ہے کہ وہ اپنا علیحدہ شندور فیسٹیول منعقد کریں گےجس کی تاریخ کا اعلان جلد ہی گورنر کی جانب سے کیا جائے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں