اشتہار

پاکستان میں آج عید الفطر مذہبی جوش جذبے کے ساتھ منائی جارہی ہے

اشتہار

حیرت انگیز

آج پاکستان سمیت کئی ممالک میں عید الفطر مذہبی جوش و جذبے اور نہائیت مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جا رہی ہے،نماز عید کے بڑے بڑے اجتماعات منعقد ہوئے اور پاکستان کی سلامتی بقا اور خوشحالی کے لیے دعائیں مانگی گئیں.

ملک بھر میں نماز عید کے روح پرور اجتماعات منعقد ہوئے،جن میں علما اور خطیبوں نے امت مسلمہ کے اتحاد و یکجہتی پر زور دیا اور کہا کہ دہشت گردی،شدت پسندی اور انتہا پسندی کی اسلام میں کوئی گنجائش نہیں ہے کیونکہ اسلام تو امن و محبت اور اخوت کا درس دیتا ہے،نماز عید کے اجتماعات میں اہم شخصیات کے علاوہ بڑی تعداد میں بزرگوں،جوانوں اور بچوں نے شرکت کی.

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں نماز عید کا سب سے بڑا اجتماع شاہ فیصل مسجد میں منعقدہوا،ملک بھر میں عید کے موقع پر سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے .

- Advertisement -

کراچی میں سرکاری شخصیات کا نماز عید کا سب سے بڑا اجتماع باغ جناح پولو گرائونڈمیں منعقد ہوا،جس میں گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان،مختلف اسلامی ممالک کے سفارتکاروں سمیت دیگر سرکاری شخصیات نے نماز عیدالفطر ادا کی.

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں