اشتہار

ڈھاکا: نماز عید کے اجتماع میں دھماکہ، پولیس اہلکار سمیت 4افراد جاں بحق

اشتہار

حیرت انگیز

ڈھاکا: بنگلہ دیش ایک ہفتے کے دوران دوسری مرتبہ دہشت گردی کا شکار ہوگیا، آج نماز عید کے اجتماع میں بم دھماکے میں پولیس اہلکار سمیت چار جاں بحق جبکہ نو افراد زخمی ہوگئے۔

دارالحکومت ڈھاکہ کے نواحی علاقے کشور گنج میں دہشت گردوں نے عید کے اجتماع کو نشانہ بنایا، غیر ملکی میڈیا کے مطابق دھماکے سے کئی افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ متعدد افراد زخمی ہوئے، ان میں سے بعض کی حالت تشویشناک ہے۔

مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ دھماکہ عیدالفطر کے سب سے بڑے اجتماع کے داخلی دروازے کے قریب ہوا، بم دھماکے کے وقت میدان میں عید کی نماز ادا کی جا رہی تھی ، عیدگاہ میں تقریبا دو لاکھ افراد موجود تھے۔

- Advertisement -

اطلاعات کے مطابق دھماکے کے وقت فائرنگ بھی ہوئی۔

خیال رہے کہ بنگلہ دیش میں دہشتگردی کا یہ دوسرا واقعہ ہے، گذشتہ جمعے کو دارالحکومت ڈھاکہ میں مسلح حملہ آوروں نے ایک کیفے پر حملہ کر کے 20 کے قریب افراد کو یرغمال بنا لیا تھا اور اس کے تقریباً 12 گھنٹے بعد فوج کے آپریشن میں پانچ حملہ آور مارے گئے تھے جبکہ یرغمال بنائے گئے غیر ملکیوں سمیت 20 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں