اشتہار

ریاض : آبِ زم زم عازمین کورہائش گاہوں پرمہیا کیا جائےگا،سعودی وزیرحج

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض : سعودی وزیرحج نے کہا ہے کہ اس سال فریضہ حج کی ادائیگی کےلیے آنے والے عازمین کو مکہ مکرمہ میں قیام کے پورے عرصے کے دوران آبِ زم زم ان کی رہائش گاہوں پر مہیا کیا جائے گا.

تفصیلات کے مطابق سعودی وزیرحج ڈاکٹر محمد صالح بن طاہرالتین نےکہا کہ اللہ کے مہمانوں کو آب ِ زم زم کی فراہمی ایک مقدس فریضہ ہے اسے حاجیوں کی رہائش گاہوں پرمہیاکرنے کا مقصد مسجد الحرام میں آب ِ زم زم بھرنے کے لیے لوگوں کا رش کم کرنے کے ساتھ ساتھ بلیک مارکیٹ میں آب زم زم کی فروخت کا بھی سد باب کرنا ہے.

انہوں نے مزید کہا کہ آب زم زم بلا معاوضہ اورمفت مہیا کیاجائے گا تاہم حاجیوں کی رہائش گاہوں تک پہنچانے کے لیے حاجیوں سے اس کی ٹرانسپورٹیشن کے معمولی اخراجات وصول کیے جائیں گے.

- Advertisement -

زم زم یونائیٹڈ آفس کے بورڈ آف ڈائریکٹر ز کے چیئرمین عبد الہادی زمزمی کے مطابق حاجیوں کی رہائش گاہوں پر آب ِ زم زم کی سپلائی کے لیے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں.

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں