اشتہار

امریکا میں پیزا فراہم کرنے والی پہلی اے ٹی ایم مشین

اشتہار

حیرت انگیز

اوہایو: امریکی یونیورسٹی میں ایک انوکھا تجربہ کیا گیا ہےجہاں اے ٹی ایم مشین لگائی گئی ہے جو چند ڈالر ڈالنے پر گرما گرم پیزا فراہم کرتی ہے.

تفصیلات کے مطابق امریکہ میں زاویئر یونیورسٹی نے فرانسیسی کمپنی پالین کے اشتراک سے ژیو ہوف ڈائننگ ہال کے باہر پیزا اے ٹی ایم بنایا ہے جو شمالی امریکا میں پیزا کی پہلی اے ٹی ایم مشین ہے اور اس میں ایک وقت میں 70 پیزا رکھے جاسکتے ہیں.

اے ٹی ایم مشین 24 گھنٹے پیزا فراہم کرتی ہے اور صرف دس ڈالر ادا کرنے پر پہلے سے موجود کچا پیزا پکا کر، اس کے ٹکڑے کرکے اور ڈبے میں بند کرکے فراہم کرتی ہے،اس عمل میں صرف تین منٹ لگتے ہیں.

- Advertisement -

مشین میں 4 سے 5 طرح کے مختلف پیزا رکھے جاسکتے ہیں،کریڈٹ اور ڈیبٹ کارڈ کے ذریعے ادائیگی کے بعد ایک روبوٹ نظام پیزا کو اوون میں رکھ کر گرم کرتا ہے اور اس کے ٹکڑے کر کے ڈبے میں بند کرنے کے بعد عین اسی طرح باہر آتا ہے جیسے مشین سے رقم نکلتی ہے.

فرانس کے پالین کمپنی نے یہ پیزا مشین بنائی ہے،کمپنی کے مطابق اے ٹی ایم ایک عرصے سے موجود ہیں لیکن پیزا اے ٹی ایم کی تیاری میں بہت چیلنج تھااسی لیے اے ٹی ایم مشین کا سائز ایک چھوٹی الماری جتنا ہے.

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں