اشتہار

ایل او سی پر فائرنگ،حریت رہنماؤں کی مذمت

اشتہار

حیرت انگیز

سری نگر: جموں اور کشمیر لائن آف کنٹرول پربھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ کی شدید مذمت کرتے ہوئےحریت رہنماؤں نے اسے بھارت کی جانب سے کشمیریوں پر جاری مظالم سے توجہ ہٹانے کی کوشش قراردیا۔

تفصیلات کےمطابق آل پارٹیز حریت کانفرنس کے ترجمان،سینئر رہنما شبیر احمد شاہ اور آغا سید حسن الموسوی نےعالمی برادری سے اپیل کی ہے کہ وہ بھارتی فورسز کی جانب سے کشمیریوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کا نوٹس لیں۔

دوسری جانب حریت رہنما میر واعظ عمر فاروق نے ایل او سی پر بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ پر اپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ فوجی جارحیت سے مسائل کا حل ممکن نہیں ہے۔

- Advertisement -

میر واعظ عمر فاروق نے پاکستان اور بھارتی عوام کے درمیان جنگی جنون کے جذبات ابھارنے پر ہندوستانی میڈیا کے کردار کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

ادھرجموں اور کشمیر کے مختلف علاقوں میں کشمیریوں نے ایل او سی پر بھارتی کارروائی کا نشانہ بننے والے 2 پاکستانی فوجیوں کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کی۔

اس موقع پر ہزاروں کشمیری مظاہرین نے ہندوستانی جارحیت کے خلاف سری نگر کے لال چوک پر مظاہرہ کیا جنہیں منتشر کرنے کیلئے بھارتی فورسز نے آنسو گیس کا استعمال کیا، بھارتی فورسز کی فائرنگ سے سیکٹروں کشمیری زخمی ہوگئے۔

مزید پڑھیں:بھارت 18فوجیوں کی ہلاکت نہیں بھولتا،ہم6لاکھ شہادتیں کیسے بھول جائیں،علی گیلانی

یاد رہے کہ جموں اور کشمیر میں 84 روز سے کرفیو جاری ہے جبکہ وادی کی مساجد میں 12 ہفتے ہونے کو ہیں کہ مساجد میں نماز جمعہ کی ادائیگی ممکن نہ ہوسکی ہے۔

مزید پڑھیں: ہماری چوتھی نسل خونریزی کےماحول میں رہ رہی ہے،علی گیلانی

واضح رہے کہ دو روز قبل حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی کا کہنا تھا کہ ’’ہماری چوتھی نسل خونریزی،جبر اور سیاسی غیر یقینی کے ماحول میں رہ رہی ہے‘‘۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں