اشتہار

لیبیا کے مغوی طیارے کا ڈراپ سین، ہائی جیکرز کا اسلحہ جعلی نکلا

اشتہار

حیرت انگیز

مالٹا : لیبیا کے مسافربردار طیارے کو ڈرامائی انداز میں ہائی جیک کرنے کی کوشش کا ڈراپ سین ہوگیا۔ کھودا پہاڑ نکلا چوہا کے مصداق اغواء کرنے والے ہائی جیکرز کا اسلحہ نقلی نکلا۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز الفریقیہ ائرلائنز کا طیارہ صباح سے طرابلس جارہا تھا کہ ہائی جیکرز نے طیارے کو بم سے اڑانے کی دھمکی دی اور طیارے کو مالٹا ایئر پورٹ پر لینڈ کروادیا، اس جہاز میں عملے کے ارکان سمیت 118 مسافر سوار تھے۔

ہائی جیکرز نے کرنل قذافی کے بیٹے کی رہائی کا مطالبہ کیا تھا۔ اس دوران ہائی جیکرز نے مسافروں کو رہا کر کے عملے کو یرغمال بنائے رکھا، جب عمل درآمد ہوتا نظر نہیں آیا تو ہائی جیکرز نے ہتھیار ڈال دیئے۔

- Advertisement -

مالٹا کے وزیراعظم نے ٹوئٹ کیا ہے کہ ہائی جیکروں سے دستی بم اور دو پستول برآمد ہوئے ہیں۔ جن کی فرانزک رپورٹ سے معلوم ہوا ہے کہ ہائی جیکرز کا اسلحہ تو نقلی تھا۔

مزید پڑھیں : لیبین طیارے کے ہائی جیکرزنے گرفتاری دے دی

وزیراعظم مالٹا نے تصدیق کی ہے کہ دونوں ہائی جیکرز کی تلاشی لینے کے بعد حراست میں لے لیا گیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ہائی جیکروں کی گرفتاری طیارے میں محصور بہت سے مسافروں کی رہائی کے بعد عمل میں لائی گئی ہے۔ ہائی جیکرز مالٹا میں سیاسی پناہ کی کوشش بھی کر رہے تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں