تازہ ترین

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

ملک سے کرپشن کا خاتمہ، شاہ خرچیوں میں کمی کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے...

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

ایک ملین پاؤنڈ جیتنے والی خاتون پُرآسائش زندگی سے ناخوش

لندن: برطانوی لاٹری جیک پاٹ میں ایک ملین پونڈ جیتنے والی خاتون شہری نے کہا ہے کہ ملینز پاؤنڈ کی رقم نے میری زندگی برباد کردی، اس لیے لاٹری کا انعقاد کرنے والی انتظامیہ کے خلاف مقدمہ دائر کروں گی۔

برطانوی اخبار کو دیے گئے انٹرویو میں 17 سالہ جین پارک نے کہا کہ جب یورو ملین جیک پاٹ لاٹری کا انعام نکلا تو اُس وقت خوشی کی انتہا نہ رہی کیونکہ یہ کوئی عام نہیں بلکہ ملین یورو کی رقم کا انعام تھا۔

انہوں نے کہا کہ رقم جیتنے کے بعد دو عالیشان بنگلے، خوبصورت گاڑی، اچھے برانڈ کے کپڑے وغیرہ خریدے گویا رقم ہاتھ میں آنے کے بعد طرز زندگی بالکل تبدیل ہوگئی تاہم اُن کا کہنا ہے کہ یہ رقم کم عمری میں ہاتھ آئی جس کی وجہ سے مجھے پرآسائش زندگی کی عادت ہوئی اور میں اس سے تباہ ہوگئی۔

jane-1

جین نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ لوگ میری زندگی کو دیکھ کر پرآسائش زندگی چاہتے ہیں تاہم وہ نہیں جانتے کہ میری زندگی پہلے سے بہت زیادہ بدتر اور مزید پریشانیوں کے دلدل میں دھنس گئی ہے جس کے بعد مجھے آج یہ کہنا پڑھتا ہے کہ ’’کاش میں نے لاٹری جیتی نہ ہوتی‘‘۔

برطانوی خاتون کا کہناہے کہ کم عمری میں اتنی بڑی تعداد میں رقم ہاتھ آنا بہت اچھا لگتا ہے مگر کچھ عرصے بعد وہی شخص اپنے آپ کو بڑھی عمر کا سمجھنے لگتا ہے اور لوگ بھی اُس سے ملنا کم کردیتے ہیں۔

jane-2

جین نے اعلان کیا کہ انہوں نے 18 سال کی عمر میں لاٹری کی رقم جیتی جس کے باعث وہ تباہ ہوگئیں تو وہ اب انتظامیہ کے خلاف مقدمہ دائر کریں گی کہ وہ 18 سال سے کم عمر بچوں کو لاٹری فروخت نہ کرے۔

Comments

- Advertisement -