تازہ ترین

آٹھویں سالگرہ پر واٹس ایپ کا صارفین کے لیے نیا فیچر

کیلی فورنیا: انٹرنیٹ کی معروف ترین مسیجنگ سروس واٹس ایپ نے 8 سال مکمل ہونے پر صارفین کے لیے اسٹیٹس فیچر متعارف کروادیا جسے صارفین 24 فروری کے بعد استعمال کرسکیں گے۔

تفصیلات کے مطابق واٹس ایپ کے اس فیچر کے تحت صارف اپنے دوستوں کے لیے تصاویر، ویڈیوز، جف، ایموجیز، اور کمنٹس وغیرہ پر مشتمل پوسٹیں شیئر کرواسکیں گے تاہم اس کی خوبی یہ ہے کہ یہ چوبیس گھنٹے کے اندر خود بہ خود ختم ہوجائیں گے۔

واٹس ایپ کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہےکہ اسٹیٹس فیچر ابتدائی طور پر صرف اینڈرائیڈ ورژن کے لیے پیش کیا گیا ہے تاہم جلد ہی اسے آئی فون اور ونڈوز ورژن کے لیے بھی متعارف کروادیا جائے گا، اینڈرائیڈ صارفین اس فیچر کو 24 فروری کے بعد استعمال کرسکیں گے۔

whats-app-1

اتنظامیہ کی جانب سے یہ سہولت پہلے صرف انفرادی بات چیت یا گروپ چیٹ میں ممکن تھی تاہم واٹس ایپ نے اسنیپ چیٹ کی طرز پر خصوصی فیچر کو اپنے پروگرام میں شامل کرلیا ہے۔

اسنیپ چیٹ میں اس فیچر کو اسٹوریز کا کہا جاتاہے، اسینپ چیٹ انتظامیہ نے الزام عائد کیا ہے کہ واٹس ایپ نے اُن کے فیچر کو چوری کر کے اپنی ایپلی کیشن میں شامل کیا ہے تاہم بانی واٹس ایپ بانی جان کوم نے الزام کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ واٹس ایپ کی تیاری کے ابتدائی مراحل سے اس فیچر کے اوپر کام جاری تھا اور یہ صارفین کو سالگرہ کا تحفہ دینے کے لیے روکا گیا تھا۔

پڑھیں: ’’ واٹس ایپ اکاؤنٹ محفوظ بنانے کے لیے نیا فیچر ‘‘

Comments

- Advertisement -