اشتہار

آذربائیجان کے صدر نے اپنی بیوی کو نائب صدر تعینات کر دیا

اشتہار

حیرت انگیز

آذربائیجان: آذربائیجان کے صدر نے اپنی بیوی کو نائب صدر تعینات کر دیا ہے جبکہ بعض اپوزیشن رہنماؤں نے فیصلے کے خلاف عدالت سے رجوع کرنے کا اعلان کیا ہے۔

az3

آذربائیجان کے صدر اور سویت یونین کے سابق رہنما ایحام علییف نے اپنی 52 سالہ بیوی مہربان علیویہ کو ملک کا نائب صدر منتخب کرلیا ہے۔ البتہ یہ کہا جا رہا ہے کہ وہ کابینہ کے معاملات دیکھیں گی۔

- Advertisement -

az9

ایحام علییف کو اس تعیناتی پر شدید تنقید کا سامنا ہے،بعض اپوزیشن رہنماؤں نے فیصلے کے خلاف عدالت سے رجوع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ نامزدگی ستمبر میں کیے گئے ریفرنڈم کے ذریعے کی گئی ہے۔

اپوزیشن جماعتوں کا کہنا ہے کہ علیویہ کو نائب صدر بنایا جانا غیر جمہوری فیصلہ ہے اور یہ اقتدار پر علی اف خاندان کی گرفت مضبوط کرنے کی کوشش ہے۔

اپوزیشن لیڈر گینبر کا کہنا ہے کہ 21 ویں صدی میں نسل پرستی کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔

az4

az1

غیرملکی میڈیا کے مطابق آذربائیجان کے صدر نے سیکیورٹی کونسل میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ علیویہ اعتماد پر پورا اترے گی۔

مہربان علیویہ 2005 سے آذربائیجان کی حکمران پارٹی کا حصہ ہیں اور ان کی شناخت معروف ممبر مقننہ کے طور پر کی جاتی ہے اور ساتھ ساتھ حیدر علییف فاؤنڈیشن کی سربراہ بھی ہے۔

واضح رہے کہ یہ دنیا میں کسی بھی ملک کی سیاسی تاریخ کا پہلا واقعہ ہے، جب منتخب صدر نے خاتون اول کو نائب صدر نامزد کیا ہو۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں