اشتہار

دس ٹائیگرزایک ڈرون کے شکارپر

اشتہار

حیرت انگیز

بیجنگ: چین کے ایک ٹائیگر پارک میں دلچسپ منظر دیکھنے میں آیا جب دس صحت مند ٹائیگر ایک ڈرون کو شکار سمجھ بیٹھے اوراس کے پیچھے بھاگتے رہے۔

تفصیلات کے مطابق چین کے ہاربن سائیبرین ٹائیگرپارک میں میں ڈرون کو نچلی پرواز کرائی گئی‘ حیران پریشان ٹائیگرز نےڈرون کیمرے کو پرندہ سمجھ کر اس کے پیچھے دوڑ لگادی۔

tiger-post-1

- Advertisement -

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دس موٹےتازے ٹائیگرز ایک ننھے کو ڈرون پکڑنےکےلئے چھلانگیں لگاتے رہے اور آخرکار شکار کو دبوچنے میں کامیاب ہو ہی گئے۔

tiger-post-2

لیکن جیسے ہی انہوں نے شکار کا ذائقہ چکھنے کی کوشش کی تو ڈرون سے نکلنے والے دھوئیں نے سائیبرین ٹائیگرز کوخوفزدہ کردیا اور دس صحت مند ٹائیگر ایک ڈرون سے خوفزدہ ہوکر میدان چھوڑ کر بھاگ نکلے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں