اشتہار

امریکہ کی متروکہ میزائل بیس میں خوفناک مخلوق کا ڈیرہ

اشتہار

حیرت انگیز

فلوریڈا کی ایک متروکہ ملٹری فضائی بیس میں سے چار برمی اژدہے نکل آئے جن کے سبب علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا۔

امریکی ریاست فلوریڈا میں برمی اژدہوں کے لیے بے پناہ نفرت پائی جاتی ہے اوراس میں روز بروز اضافہ ہورہا ہے جس کا سبب ان اژدہوں سے پیش آنے والے افسوس ناک واقعات ہیں۔

snake-post-3

- Advertisement -

امریکی محکمہ فش اینڈ وائلڈ لائف سروس کے مطابق چار برمی اژدہوں نے فلوریڈا کے ایک متروکہ آرمی شیلٹر کو خالی پا کراسے قدرت کی جانب سے تحفہ سمجھا اوراپنا گھر بنا لیا تھا۔

یاد رہے کہ برمی اژدہوں کو ان کو ہلاکت خیزی کے سبب فلوریڈا میں پسند نہیں کیا جاتا اور مرطوب خطوں میں ان کی بڑھتی ہوئی آبادی مقامی لوگوں کے لیے تشویش کا سبب بن رہی ہے۔

snake-post-1

ان اژددہوں کو پکڑنے کے لیے یونی ورسٹی آف فلوریڈا اور بھارت سے تعلق رکھنے والے ایک گروپ ارولا (جسے ان عفریتوں کو پکڑنے میں بے پناہ مہارت حاصل ہے) نے مشترکہ کارروائی کی اور متروکہ میزائل بیس میں اب تک چار اژدہے پکڑے جاچکے ہیں۔

snake-post-2
یونی ورسٹی آف فلوریڈا کے ماہرین کا کہنا ہے کہ اژدہوں نے اس علاقے کو اپنا مسکن اس لیے بنایا ہے کہ ایک تو یہاں ان کے لیے وافرمقدار میں خوراک موجود ہے اور دوئم یہ کہ یہاں انسانوں کی آمدو رفت نہ ہونے کے برابرہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں